فلموں، کسی ادارے، کسی بڑے واقعے کی گولڈن جوبلی تو آپ نے سنی ہوگی لیکن ’اے میرے وطن کے لوگو‘ شاید وہ پہلا گیت ہے جس کی گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے۔
شاعر پردیپ کا یہ گیت لتا منگیشکر کی آواز میں ہے اور اس کے 50 سال پورے ہونے پر زبردست دھوم دھام سے اس کا جشن منانے کی تیاریاں پوری ہو چکی ہیں۔
27 جنوری کو ممبئی میں اس گیت کی گولڈن جوبلی تقریب منائی جار رہی ہے جس میں منتظمین کے مطابق ایک لاکھ گلوکار اس گیت
کو ایک ساتھ گائیں گے جبکہ لتا منگیشکر بذات خود اس موقع پر موجود ہوں گی۔
یاد رہے کہ 27 جنوری سنہ 1963 کے دن بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی موجودگی میں پہلی بار لتا منگیشکر نے اس معروف گیت ’اے میرے وطن کے لوگو‘ کو گایا تھا۔
اس موقعے سے یہ نغمہ سنہ 1962 کی بھارت چین جنگ میں مرنے ہونے والے بھارتی فوجیوں کی یاد میں لکھا اور گایا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس گيت کو سن کر نہرو کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے تھے۔